ابنا: سنی تحریک پاکستان کے سربراہ نے مسلمانوں کے درمیان ، صہیونیوں کے مقابلے میں اتحاد قائم کرنے کی اپیل کی ۔ ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غاصب اسرائیلی ، مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور نفاق پیدا کرکے مقدس مقامات پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے عالمی یوم قدس کو حضرت امام خمینی (رح) کی جانب سے موسوم کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دن تمام حریت پسندوں کو چاہئے کہ فلسطینی سرزمینوں میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک آواز بلند کریں اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کر قدس کی رہائي کا مطالبہ کریں ۔ اور سارے مسلمان اپنے باہمی اختلاف بھلا کر غاصب اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑیں ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 اگست 2013 - 19:30
News ID: 448110
سنی تحریک پاکستان کے سربراہ نے مسلمانوں کے درمیان، صہیونیوں کے مقابلے میں اتحاد قائم کرنے کی اپیل کی ۔